بلفاسٹ : پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ پیر کو بلفاسٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کو آئرلینڈ کیخلاف دو میچوں کی سیر یز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے فاسٹ بولر جنیدخان اور سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت آئرلینڈ کو پہلے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی۔ قومی ٹیم میں دوسرے ایک روزہ کیلئے کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ ون ڈے کے ٹیم کے نئے منتخب ہونیوالے کپتان مصباح الحق نے اس فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
Comments
Post a Comment