2012ء کے اولمپک گیمز میں کم از کم ڈھائی لاکھ افراد ٹکٹ لینے سے محروم ہو جائیں گے ۔2012 کی اولمپک گیمز کے لئے 1.8 ملین افراد نے گیمز کی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دیں تھیں ۔ ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد گیمز کی انتظامی کمیٹی نے درخواست گزاروں کے اکائونٹس سے پیسوں کی کٹوتی بھی شروع کردی ہے ۔ انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ جن افراد کے اکائونٹس سے 31 مئی تک پیسوں کی کٹوتی نہیں ہوگی ان کو ٹکٹوں کی پہلے مرحلے پر ہونے والی قر عہ ندازی میں ٹکٹ ملنے کا کوئی چانس نہیں ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کی تعداد کم از کم ڈھائی لاکھ تک ہوگی ابھی بھی ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس امید پر ہیں کہ انہیں گیمز کی ٹکٹ مل جائے گی ۔ یاد رہے کہ برطانیہ 2012 کے اولمپک گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل 2008ء میں چین نے اولمپک گیمز کی میزبانی کی تھی جس کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔
Comments
Post a Comment