کرس ہورنر نے ٹور آف کیلی فورنیا جیت لی



کیلی فورنیا : امریکہ کے سائیکلسٹ کرس ہورنر نے ٹور آف کیلی فورنیا سائیکل ریس جیت لی۔ کرس ہورنر نے دوسرے لے کے بعد مجموعی برتری حاصل کر لی تھی اوراسے انہوں نے پانچ دن تک قائم رکھا۔
 آٹھواں اور آخری مرحلہ آسٹریلیا کے سائیکلسٹ میتھیو گوس نے جیتا لیکن پانچویں پوزیشن کے ساتھ ھورنر نے مجموعی برتری قائم رکھی اور ریس جیت لی۔ امریکہ ہی کے لائپ لیربرگ دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments