لندن میں کھیلے جانے والے خواتین کی فٹبال کلب ٹیموں کے چیمپئنز لیگ فائنل مقابلے میں جرمن ٹیم ٹربائن پوٹسڈام(TURBINE POTSDAM)اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور پہلی مرتبہ فرانسیسی کلب لیوں کلب نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا،لندن کے کریون کاٹیج گرئوانڈ میں آٹھ ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں فرانسیسی کلب ااولمپک لیوں نے جرمن کلب پوٹسڈام کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس طرح اِس چیمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرانسیسی خواتین نے یورپی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔دفاعی کھلاڑی وینڈی رینار نے پہلا گول ستائیس ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کی گئی سوئٹزرلینڈ کی لارا ڈیکن مان نے میچ کا وقت ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے کیا۔ اس طرح لیوں کی ٹیم نے، جس نے اس سیزن میں فرانس کی ویمنز لیگ کے سبھی میچ جیتے ہیں، اپنی اس شکست کا بدلہ لے لیا، جو اسے اِسی جرمن ٹیم کے ہاتھوں گزشتہ سال کے فائنل میں پنلٹی شوٹ آئوٹ میں اٹھانا پڑی تھی۔ گزشتہ سال کا فائنل سپین کے شہر گیتاف میں کھیلا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment