فیصل صالح حیات فٹبال فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

فیصل صالح حیات تیسری مدت کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) احمد یار خان  ک مطابق  پی ایف ایف کے انتخابات کیلئے 25 مئی کو کاغذات نامزدگی کے آخری تاریخ تھی۔ مقررہ تاریخ تک الیکشن کیلئے فیصل صالح حیات گروپ کے علاوہ کسی اور نے کاغذات جمع نہیں۔ دیگر بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں سید خادم شاہ اور ظاہر علی شاہ نائب صدور جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے جان محمد مری، اعجاز ظہور، عبدالمالک خان، علی بہار بلوچ، سعید خان، سید اشفاق احمد، مشتاق سکھیرا، کیپٹن آصف اور فاروق شامل ہیں۔ فیڈریشن کے نومنتخب نائب صدر اور سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے چیئرمین خادم علی شاہ  کے مطابق  ملک بھر کی ایسو سی ایشنوں اور ڈپارٹمنس کا فیصل صالح حیات اور ان کی کابینہ پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ تمام لوگ فیڈریشن کی گزشتہ آٹھ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ خواتین ونگ کی چیئرپرسن روبینہ عرفان نے فیصل صالح حیات کی کامیابی کو فٹ بال کی کامیابی قرار دیا۔ سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن اور دیا کلب کی سیکرٹری سعدیہ شیخ نے فیصل صالح حیات اور دیگ آفیشلز کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ملک کے چاروں صوبوں میں قومی ایونٹس کا انعقاد ممکن ہوگا۔

Comments