گوجر خان کرکٹ کلب نے چوہدری کرکٹ کلب راولپنڈی کو12رنز سے ہراکر فرینڈز میموریل ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ چوہدری کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر گوجرخان کلب کوپہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ گوجرخان کلب نے مقررہ 20اوورز میں144 رنز بنائے ۔گوجرخان کلب کی طرف سے رضوان 38،حسن35 اوررب نوازنے 25 رنز بنائے ۔اسکے جواب میںچوہدری کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ اوورز میں132رنزبناسکی ۔ گوجرخان کلب کی طرف سے کامر ان اورعامر نے بالترتیب چار اور تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ گوجر خان کرکٹ کلب کے عہدیداران نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کریگی۔
Comments
Post a Comment