ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سلیکٹرز نے ایک بار پھر ان فارم بیٹسمین کرس گیل جنہوں نے حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا کو ڈراپ کردیا ہے، کرس گیل کو گزشتہ ماہ بورڈ کے حوالے سے ریڈیو پر دیئے جانے والے ایک متنازعہ انٹرویو کی پاداش میں ٹیم سے باہر کیا گیا ہے، کرس گیل کو بھارت کیخلاف واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ کیلئے بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، سلیکٹرز نے بھارت کیخلاف پہلے دو ون ڈے میچوں کیلئے فاسٹ بائولر کیمر روچ کو بھی آرام دینے کی غرض سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے جبکہ ان کی جگہ ایک نئے فاسٹ بائولر کرشمارسنتوکی کو واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا ہے، اس تبدیلی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جس نے پاکستان کیخلاف ون ڈے میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، کرس گیل کے علاوہ آئی پی ایل کھیلنے والے فاسٹ بائولر جیروم ٹیلر کو بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے،بھارت کیخلاف اعلان کردہ واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی لینڈل سمسنز، آندرے فلیچر، ڈیرن برائوو، مارلن سیموئیلز، دانزے ہیت، ڈیرن سمی(کپتان)، کرسٹوفربرنیل، آندرے رسل، ایشلے نرس، بشو، روی رامپال، کرشمار سنتوکی۔بھارت کیخلاف پہلے دو ون ڈے میچوں کیلئے جس ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے وہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، لینڈل سمسنز، کرک ایڈورڈز، ڈیرن برائوو، مارلن سیموئیلز، رام نریش سروان، ڈیوان برائوو، کیرون پولارڈ، ڈیرن سمی(کپتان)، کارلٹن بگ، آندرے رسل، انتھونی مارٹن، بشو اور روی رامپال۔

Comments
Post a Comment