بنگلہ دیش نے آئندہ عالمی کپ فٹبال 2014ء کے پاکستان کیخلاف کوالیفائنگ رائونڈ میچ کیلئے ڈنمارک کی شہرت رکھنے والے کھلاڑی جمال بویان کو عبوری سکواڈ میں شامل کرلیا ہے، اس حوالے سے بنگلہ دیش فٹبال ٹیم مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بادل رائے کا کہنا ہے کہ ہم ایک طویل عرصے سے باہر سے باہر ہونے والے بنگلہ دیشی لوگوں میں فٹبال ٹیلنٹ کی تلاش کر رہے تھے، ہم نے جمال کا کھیل دیکھا اور اس کے بعد اس سے فون پر بات کی جس پر اس نے بھی بنگلہ دیش کیلئے کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جمال کی پیدائش ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہوئی اور یہاں ہی اس کی تعلیم تربیت بھی ہوئی جبکہ اب وہ ایف سی کوپن ہیگن میں کھیل رہے ہیں جو اس وقت سرفہرست کلب ہے، ڈنمارک کا پاسپورٹ رکھنے والے جمال بنگلہ دیش فٹبال ٹیم کے کروشین کوچ رابرٹ روبکک کی زیر نگرانی ٹرائلز دینگے جس کے بعد ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان اور بنگلہ دیش عالمی کپ کوالیفائنگ کے پہلے مرحلے میں آئندہ ماہ انتیس تاریخ کو اسلام آباد میں مدمقابل ہونگی جبکہ دونوں ٹیمیں دوسرے مرحلے میں تین جولائی کو ڈھاکہ میں مقابلہ کرینگی، دونوں ٹیموں سے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم دوسرے رائونڈ میں لبنان کی ٹیم کا سامنا کرے گی ۔
Comments
Post a Comment