پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ روابط کی بحالی پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ جمعرات کو وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں۔ امکان ہے کہ اس سال کے آخر میں کچھ میچ پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے غیرملکی ٹیموں کا یہاں آنا ضروری ہے۔ افغانستان کی سیریز بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔ افغان ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے میری وزیر داخلہ سے بات چیت ہوئی ہے۔ کرکٹ سری لنکا سے بھی بات ہو رہی ہے، اس وقت کرکٹ سری لنکا کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وکٹ کیپر ذوالقرنین کے معاملے پر وزیر داخلہ رحمن ملک کے ساتھ بات ہوئی ہے، کسی کھلاڑی کے مستقبل کے حوالے سے اس طرح اچانک فیصلے نہیں ہوتے، تحقیقات کے بعد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

Comments
Post a Comment