آفریدی کیساتھ زیادتی ہوئی، ٹیم میں واپس لائینگے، وزیر کھیل

وفاقی وزیرکھیل انجینئر شوکت اللہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہیں دوبارہ ٹیم میں واپس لائیں گے۔ آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئرشوکت اللہ نے کہا کہ پی سی بی کی شہنشاہی حد سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے خاتمے کے لیے وہ آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کا اعلان پریشان کن ہے جس سے پرستاروں کومایوسی ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں انہیں لیٹ ڈاون نہیں ہونے دیں گے اوربوم بوم آفریدی کوٹیم میں واپس لائیں گے۔

Comments