پیرس: ٹینس گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال پہلے ہی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست سے بچ گئے۔ پیرس میں جاری ٹورنامنٹ میں امریکا کے جان اسنر کے خلاف رافیل نڈال نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا۔لیکن جان اسنر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دوسیٹ سات چھ اور سات چھ سے جیت لئے اور آخری دو سیٹ بھی سخت مقابلہ کیا۔ تاہم نڈال اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے شکست سے بچ گئے انہوں نے آخری دو سیٹ چھ دو اور چھ چار سے جیت لئے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے لوکل کھلاڑی ایرک پروڈن کوچھ چار، چھ ایک اور چھ تین سے ہرادیا۔ویمنز مقابلوں میں سربیا کی ایناایوانووچ نے سویڈش جوہانا لارسن کوسات چھ ،چھ صفر اور چھ دو سے زیرکیا۔سابق عالمی نمبرایک کم کلائسٹرز اور ماریا شرا پوا نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
Comments
Post a Comment