لاہور: قومی ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 16 جون کو ڈبلن روانہ ہوگی، ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت محمد عمران کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے کہا کہ دورہ یورپ ٹیم کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیمیں آسان حریف نہیں ہیں اور ان کے خلاف سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عمدہ ٹریننگ کی ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش ہے امید ہے کہ کھلاڑی عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ایونٹ جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔
Comments
Post a Comment