آسٹریلین کرکٹ بورڈ:پاکستانی نژاد عثمان خواجہ سمیت 25 کرکٹرز کےلئے سینٹرل کنٹریکٹ

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے 25 کرکٹرز کے لیے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستانی نژاد بیٹس مین عثمان خواجہ بھی شامل ہیں ۔
آسٹریلوی ڈومیسٹک سیزن میں نیو ساوتھ ویلز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد بیٹسمین عثمان خواجہ پہلی بار کرکٹ آسٹریلیا کا فل سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹس میں سات کھلاڑیوں کو فارغ کردیا گیا، جن میں سائمن کیٹچ، مارکوس نارتھ، ایڈوم ووگز، جیمز ہوپز، اینڈریو میکڈونلڈ، شون ٹیٹ اور کلنٹ میکے شامل ہیں۔ اسٹار فاسٹ باولر بریٹ لی سمیت ریان ہیرس کو بھی ایک بار پھر سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

Comments