زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری
نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئندہ برس زمبابوے اور جنوبی افریقا کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ 26 جنوری سے شروع ہوگا۔ تین ون ڈے 3، 6 اور 9 فروری کو کھیلے جائیں گے۔دو ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہوگا جو 17 اور 22 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 25 ، 29 فروری اور 3 مارچ کو کھیلے جائیں گے ۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 7 مارچ کو ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 15 اور تیسرا ٹیسٹ 23 مارچ سے شروع ہوگا۔
Comments
Post a Comment