پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کاؤنٹی کلب لیسٹر شائر کی جانب سے اپنے پہلے ہی میچ میں جارحانہ اننگز کی بدولت ٹیم کو 4وکٹوں سے فتح دلادی۔30گیندوں پر رزاق نے 5چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 62رنز بنائے اور لیسٹر شائر نے لنکا شائر کو باآسانی زیر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرینڈز لائف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لنکا شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، اسٹیفن مور 48 اور ٹام اسمتھ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیسٹرشائر کی طرف سے ہینڈرسن اور کوب نے دو دو جبکہ رزاق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لیسٹر شائر نے مطلوبہ ہدف رزاق کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 18.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رزاق نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، اینڈریومیک ڈونلڈ 57 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

Comments
Post a Comment