کراچی : آج قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ جاوید میاں داد 12جون 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ 1975ء سے لیکر 1996ء تک قومی کرکٹ ٹیم میں شامل رہے۔ جاوید میاں داد نے 6 مرتبہ ورلڈ کپ کے میچوں میں شرکت کی۔ انہوں نے ایک سو چوبیس ایک روزہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 52 اعشاریہ 57 کی ایوریج سے 8832 رنز بنا ئے جن میں 23 سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں کسی اننگز کا سب سے بڑی انفرادی اننگز 280 رنز ناٹ آؤٹ ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ 233 ایک روزہ میچوں میں بھی حصہ لیا اور 41 اعشاریہ 70 کی ایوریج سے 7381 رنز بنائے ۔ایک روزہ میں انہوں نے 8 مرتبہ سو اور پچاس مرتبہ 50 کا ہندسہ عبور کیا ۔ ان کا سب سے کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 119 رنز ناٹ آؤٹ ہے ۔
Comments
Post a Comment