بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ 63رنز سے جیت لیا


جمیکا: بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھا ٹیسٹ تریسٹھ رنز سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔  سبائناپارک جمیکا میں ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز ایک سواکتیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو انہیں فتح کیلئے مزید ایک سوپچانوے رنز کی ضرورت تھی۔لیکن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دو سو باسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ڈیرن براوو اکتالیس، چندرپال تیس،رام پال چونتیس،دیوندر بیشو چھبیس اور کپتان ڈیرن سیمی پچیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے تریسٹھ رنز سے فتح حاصل کرلی ۔ پراوین کمار اور ایشانت شرما نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔امیت مشرا نے دو، ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا نے ایک ایک وکٹ لی۔

Comments