آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام،پاکستان ہرسال صرف 8ٹیسٹ ملیں گے


کراچی  :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اگلے آٹھ سال تک پاکستان کو اوسطاً ہرسال صرف آٹھ ٹیسٹ ملیں گے۔ دوہزار بارہ سے دوہزار بیس تک آئی سی سی کے مجوزہ ایف ٹی پی میں پاکستان میں پاکستان کو صرف پینسٹھ ٹیسٹ دیے گئے ہیں جن میں سے بیشتر بنگلہ دیش اور زمبابوے کیساتھ ہیں۔ اگلے آٹھ سال میں سب سے زیادہ ننانوے ٹیسٹ انگلینڈ کھیلے گا۔ آسٹریلیا کو بانوے اور بھارت کو نوے ٹیسٹ ملیں گے۔ سری لنکااور جنوبی افریقہ بالترتیب چھہتر اور چوہتر ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کیلئے چھیاسٹھ ٹیسٹ مختص کئے گئے ہیں۔بنگلہ دیش بیالیس اور زمبابوے اس سے ایک ٹیسٹ کم کھیلے گا۔ایف ٹی پی کے دوران بھارت سب سے زیادہ ایک سوچھیاسٹھ ون ڈے کھیلے گا دیگر تمام ٹیموں کو سوسے ایک سو ساٹھ ایک روزہ میچز کھیلنے کا موقع ملے گا جبکہ تمام ٹیمیں تیس سے پچپن تک ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی۔

Comments