لاہور : لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نےکرکٹر عمران نذیر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ عمران نذیر پر شہری سہیل شاکر کو اغواکرنے کی کوشش پر تھانہ لٹن روڈ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں پچاس ہزار روپے کے مچلکے اور بائیس جون کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ عمران نذیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور ان کا اغوا کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments
Post a Comment