آفریدی کیس: تفصیلی جواب داخل کرناممکن نہیں،پی سی بی


 لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سولہ جون کو شاہد آفریدی کیس میں تفصیلی جواب داخل کرنا ممکن نہیں ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے شاہد آفریدی کی درخواست پر پی سی بی کو سولہ جون کو تفصیلی جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔
پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کے مطابق آفریدی کے وکلاء نے انہیں درخواست کی کاپی فراہم نہیں کی اسلئے جمعرات کوکیس کی اگلی سماعت پر ان کیلئے جواب داخل کرنا ممکن نہیں،انکا کیس مضبوط ہے اور انہیں کامیابی کا یقین ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے شاہد آفریدی کو مصالحت کیلئے ڈسپنلری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی آفر کی ہے اور اس صورت میں جرمانہ کرکے معاملہ ختم کرنے کی پیش کش کی ہے۔لیکن آفریدی نے انکی پیشکش مسترد کردی۔

Comments