پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی نے شاندار بولنگ کی بدولت ہیمشائر کائونٹی کو گلوسٹر شائر کے خلاف سولہ رنز سے فتح دلا دی۔ فرینڈ لائف ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی ایسیکس کیخلاف متاثر کن کارکردگی پیش نہیں کرسکے تھے۔ گلوسٹر شائر سے میچ میں بھی آفریدی بیٹنگ کے جوہر دکھانے میں ناکام رہے اور پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ہیمشائر نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتالیس رنز بنائے۔ اس بار شاہد آفریدی نے بیٹنگ میں ناکامی کا ازالہ عمدہ بولنگ سے کیا اور چار اوورز میں بیس رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کرکے گلوسٹر شائر کو ایک سو سات رنز پر ٹھکانے لگا دیا اور ہیمشائر کو سولہ رنز سے فتحیاب بنا دیا۔
Comments
Post a Comment