پاکستان نے سنگاپور کو6گول سے ہراکر جونیئرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ فائنل میں جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔سنگاپور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم کوباآسانی شکست دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پرپاکستان کو تین گول کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید تین گول کیے،سنگاپور کی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔پاکستان کی جانب سے وسیم عباس اوربلال قادر نے دو دو، ارسلان قادر اورمحمدعرفان نے ایک ایک گول کیا۔ایونٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو2-1سے ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
Comments
Post a Comment