پاکستان کرکٹ بورڈ اورشاہدآفریدی کے درمیان معاملات طے پاگئے،سابق کپتان پی سی بی کیخلاف کیس واپس لینے پرآمادہ ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین اعجاز بٹ اورسابق کپتان شاہدآفریدی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر شاہدآفریدی بورڈ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائرکیس واپس لینے اورڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پررضامند ہوگئے،جس کے نتیجے میں پی سی بی سابق کپتان کو این اوسی جاری کردے گا،جس کی بدولت وہ سری لنکا پریمیر لیگ اورانگلش کاوٴنٹی کرکٹ میں شرکت کرسکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اگرسولہ جون سے پہلے بورڈ شاہدآفریدی کو این اوسی نہیں دیتا تو ہمپشائرکاوٴنٹی ان کی جگہ کرس گیل سے معاہدہ کرلیتی،حالیہ پیشرفت کے بعدامکان ہے کہ سولہ جون سے پہلے آفریدی کو این اوسی مل جائیگا۔

Comments
Post a Comment