گیری ویبرا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ایونٹ اعصام اور بوپننا نے جیت لیا

پاکستان کے اعصام الحق نے بھارتی پارٹنز روہن بوپننا کے ساتھ گیری ویبرا اوپن کاڈبلزایونٹ جیت لیا ہے، پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے یہ دوسرا اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جرمنی کے شہر ہال میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے ڈبلزایونٹ کے فائنل میں اعصام اور بوپننا نے ہالینڈ اور کینیڈا کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا پہلا سیٹ اعصام الحق اور روہن بوپننا نے سخت مقابلے کے بعد سات چھ کے سکور سے جیتا لیکن دوسرا سیٹ ہیسی اور رونک نے چھ تین سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا فیصلہ کن سیٹ میں اعصام الحق اور بوپننا نے گیارہ نو سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نامکرلیا یہ ان کے کیریئرکا دوسرا ٹائٹل ہے اس سے پہلے جنوری 2010 ء میں اعصام اور بوپننا سائوتھ افریقن اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Comments