ومبلڈن ٹینس:رافیل نیڈال،اینڈی مرے اور وینس ولیمز کی دوسرے رائونڈ میں رسائی

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال،اینڈی مرے اور وینس ولیمز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ پاکستان کے اعصام الحق اور بھارتی روہن بھوپانا کی جوڑی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ آج کھیلے گی ۔
لندن میں جاری سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں رافیل نڈال نے امریکا کے مائیکل رسل کو مات دی ۔ برطانوی اینڈی مرے نے سپین کے ڈینیل جیمینو Daniel Gimenoکو زیر کیا۔ خواتین مقابلے میں سابق چیمپئن امریکا کی وینس ولیمز نے پہلے راؤنڈ میں ازبکستان کی اکگل امانموراڈواAkgul Amanmuradova) کیخلاف جبکہ سیکنڈ سیڈڈ روس کی ویرا زونا ریوا نے امریکی الیسن رسکی (Alison Riske) کیخلاف کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ۔ آسٹریلیا کی جیلینا ڈوکیچ Jelena Dokic کو اٹلی کی فرانسسکا شیوا نےFrancesca Schiavone)سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرینڈ سلیم میں پاک بھارت جوڑی آج کولمبین حریفوں سیباسٹین کابال (Sebastian Cabal) اور روبرٹ فارا (Robert Farah) کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

Comments