آفریدی تنازع:عدالت کا فیصلہ قبول کیا جائیگا، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان کا کہنا ہے کہ 9 جون کو سندھ ہائی کورٹ میں بورڈ کے وکلاء پیش ہوں گے۔ شاہد آفریدی بڑے کرکٹر ہیں کوشش تھی کہ معاملہ بورڈ کی کمیٹی کے سامنے ہی حل ہوجاتا۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں شاہد آفریدی سے متعلق صورت حال پرتبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو احترام کیا جا ئیگا اور جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہوگا۔سبحان احمد نے ایک بار پھر یہ الفاظ دہرائے کہ شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں ۔ یہ بات تکلیف دہ ہے کہ بورڈ ان کے ساتھ تنازع میں پڑا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے آئی سی سی کے صدر کی روٹیشن پالیسی میں تبدیلی پر کہا کہ پی سی بی کو تحفظات ہیں جس کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔ سبحان احمد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے آئینی ترامیم جس کے تحت کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت ختم کرنا شامل ہے اس حوالے سے آئی سی سی کو مشاہدے اورتحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کے تحفظات کو درست قرار دیا ہے امید ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔۔

Comments