آفریدی پر جرمانہ ، این او سی جاری کر دیا جائے گا



لاہور : شاہد خان آفریدی پر پی سی بی انضباطی کمیٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 45 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور ان کو این او سی جاری کر دی ۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی کے فیصلے پر خوش ہیں اور اسے قبول کرتے ہیں ۔

پی سی بی کےقانونی مشیر تفضل رضوی نے شاہد آفرید ی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے انضباطی کمیٹی کے سامنے قبول کیا کہ ان سے غلطی ہوئی جس پر کمیٹی نے ان پر پینتالیس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو این او سی جاری کر دیا جائے گا ۔


اس موقع پرشاہد آفریدی نے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں  کہا کہ وہ این او سی کی وجہ سے لندن سے واپس آئے تھے اور فیصلے سے خوش ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہ

Comments