پاکستانی سوئمر فرح اسپیشل اولمپکس میں ٹارچ اٹھائیں گی


کراچی: پاکستانی سوئمر فرح وہرا کو اسپیشل اولمپکس میں ٹارچ اٹھانے کا اعزاز حاصل ھو گا۔ اسپیشل اولمپکس یونان کے تاریخی شہر ایتھنز میں آج سے شروع ھو رھے ھیں جسمیں ٹارچ اٹھانے کے لئے پاکستانی سوئمر فرح وہرا کا انتخاب بھی ھوا ھے۔ پاکستانی دستہ کے آفیشلز کے مطابق یہ ملک کے لئے بڑا اعزاز ھے۔ فرح ان مقابلوں میں پچیس میٹرز کی دو ریسوں میں مقابلہ کریں گی۔ اسپیشل اولمپکس میں پاکستان مجموعی طور پر آٹھ کھیلوں میں حصہ لیگا۔

Comments