سونی اریکسن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل وزنائیکی نے جیت لیا

کوپن ہیگن میں ہونے والے سونی اریکسن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ون کیرولین وزنائیکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف چیک ریپبلک کی لوئسیا سفارووا کو با آسانی چھ ایک اور چھ چار سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار یہ ٹورنامنٹ جیت لیا، پورے ٹورنامنٹ میں کیرولین وزنائیکی نے ایک سیٹ بھی نہیں ہارا، بیس سالہ کیرولین وزنائیکی کا یہ رواں سال پانچواں ڈبلیو ٹی اے اعزاز ہے لوئسیا سفارووا نے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وزنائیکی نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا دونوں کے درمیان مقابلہ صرف ایک گھنٹے سات منٹ تک چلا وزنائیکی اپنے کیریئر میں اب تک سترہ اے ٹی پی اعزازات جیت چکی ہیں۔

Comments