ویسٹ انڈیز بالآخر جیتنے میں کامیاب



سینٹ جونز: ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ایک سو تین رنز سے جیت لیا۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ھے۔

اینٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے کیرون پولارڈ کے ستر اورلینڈل سمنز کے سڑسٹھ رنز کی بدولت مقررہ پچاس اوورزمیں آٹھ وکٹوں پر دو سو اننچاس رنز بنائے۔آندرے رسل نے صرف چودہ گیندوں پر پچیس رنز اسکور کئے۔رسل نے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ھوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی ٹیم صرف ایک سو چھیالیس رنزبنا سکی جمسیں روھت شرما نے سب سے زیادہ انتالیس رنز بنائے۔ اسپنر انٹھونی مارٹن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ جمیکا میں جمعرات کو ھوگا۔

Comments