پاسا ڈینا : میکسیکو نے گولڈکپ فٹبال فائنل میں امریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہراکر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ امریکا کیریبیئن فٹبال گولڈکپ فائنل میں میکسیکو نے روایتی حریف امریکا پر اپنی برتری قائم رکھی اور دو کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل کرلی۔مائیکل بریڈلے اور لنڈن ڈونووان نے ابتدائی تئیس منٹ میں امریکا کو دوصفر کی برتری دلائی۔ میکسیکو کے پبلوگریرا اور گورڈارڈو نے گول کرکے پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل مقابلہ برابر کیا۔ دوسرے ہاف میں میکسیکو نے مزید دو گول کرکے ٹائٹل حاصل کر لیا۔ میکسیکو نے علاقائی ٹورنامنٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ میکسیکو ساتویں مرتبہ گولڈکپ چیمپئن بنا ہے۔ امریکا چار اور کینیڈا ایک بار ٹرافی حاصل کرچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment