پاکستان کے احمد یستور مرزا نے سپین میں منعقد ہونے والی بی ایم ڈبلیو فارمولا ریس جیت لی

پاکستان کے بائیس سالہ نوجوان احمد یستور مرزا نے سپین میں منعقد ہونے والی بی ایم ڈبلیو فارمولا ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریس جیتنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،،میڈرڈ میں منعقد ہونے والی اس ریس میں دنیا بھر کے ریسرز نے حصہ لیا تاہم گزشتہ پانچ سال سے مختلف بین الاقوامی ریسوں میں حصہ لینے والے پاکستان احمد یستور مرزا نے ریس جیت کر پاکستانی پرچم سر بلند کیا،،سپین سے گفتگو کرتے ہوئے احمد یستور کا کہنا تھا کہ ٹائٹل حاصل کرنے پر وہ بہت خوش ہیں تاہم مزید بین الاقوامی ریسوں میں حصہ لینے کے لئے انہیں حکومت اور کھیلوں سے متعلقہ اداروں کی مدد درکار ہے،،انہوں نے بتایا کہ اس ریس میں حصہ لینے پر قریب ایک کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے جو انہیں نے خود برداشت کئے،،احمد یستور مرزا 25 جون کو اسلام آباد پہنچیں گے

Comments