چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ جمعہ کو ہانگ کانگ روانہ ہونگے




لاہور: چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ جمعہ کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے ہانگ کانگ روانہ ہورہے ہیں۔ اعجاز بٹ کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی ہونگے ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات کے مطابق قوانین میں بعض تبدیلیوں کا امکان ہے۔ دوہزار بیس تک کے فیوچر ٹور پروگرام کی بھی منظوری دی جائیگی۔ پاکستان کے زور دینے پر پاک، بھارت باہمی سیریز کو ایف ٹی پی میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے تحت دوہزار بارہ میں پاکستان کا دورئہ بھارت اور دو ہزار تیرہ میں بھارت کا جوابی ٹور شامل ہے۔  پی سی بی نے سکیورٹی خدشات پر ہوم سیریز نیوٹرل سینٹرز پر کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان آئی سی سی صدر کے انتخاب کیلئے روٹیشن پالیسی میں تبدیلی کی مخالفت کریگا۔ممبر بورڈز کو حکومتی مداخلت سے آزاد کرنے کیلئے مجوزہ ترمیم کی بھی مزاحمت کی جائیگی۔

Comments