ڈبلن : چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چین کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔آج پاکستان گروپ کا آخری میچ میزبان آئرلینڈ سے کھیلے گا۔ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں فرانس نے اپ سیٹ شکست دی تھی۔ قومی ہاکی ٹیم نے چین کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔ پاکستان کی جانب سے سہیل عباس، حسیم خان اور محمد زبیر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ گروپ میچز کے آخری روز آج فرانس کا مقابلہ چین سے ہوگا اور پاکستان کی ٹیم میزبان آئرلینڈ سے مقابلہ کریگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا۔ |
Comments
Post a Comment