لندن : ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کے دوسرے رائونڈ میں تھرڈ سیڈ لی نا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی ایشین پلیئر لی نا ومبلڈن میں دو رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئیں۔جرمنی کی سبینے لیزکی نے چینی اسٹار کو تین چھ ، چھ چار اور آٹھ چھ کے اسکور سے اپ سیٹ شکست دیدی ۔ دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے رومانیہ کی سیمونا ہالپ کوتین سیٹ کے مقابلے میں زیرکرلیا۔اٹلی کی فرانسسکاشیوانے ،باربرا زولووا سے سات پانچ اور چھ تین کے اسکور سے جیت گئیں۔ چھ مرتبہ کے چیمپئن سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے ایڈریان منارینو کے خلاف چھ دو، چھ تین اور چھ دو سے فتح پائی۔ عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک یوکووچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو چھ تین، چھ چار اور چھ دو سے ہرادیا۔ سویڈن کے روبن سوڈرلنگ نے آسٹریلوی لیٹن ہیوئٹ کو دو سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دیدی۔
Comments
Post a Comment