جونیئر ایشیا کپ ہاکی،جنوبی کوریا نے پاکستان کوشکست دے دی

جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ سنگاپور میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو پہلے ہاف میں پنلٹی کارنر ایکسپرٹ وسیم عباس کے گول کی وجہ سے برتری حاصل ہوئی، دوسرے ہاف میں کوریا نے بہتر کھیل پیش کیا اور دو گول اسکور کرکے فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان ٹیم نے پول میچز میں 53 گول اسکور کئے تھے لیکن سیمی فائنل میں فارورڈ لائن نے مایوس کیا، دوسرا سیمی فائنل میزبان سنگاپور اورملائیشیا کے درمیان ہوگا۔

Comments