میڈیا سے بات کرنے پر عمر اکمل اور محمد حفیظ کو نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹرز عمر اکمل اور محمد حفیظ کومیڈیا سے بات کرنے پرنوٹس جاری کردیئے ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تو ہو نہیں رہی،لیکن بورڈ نے خود کو مصروف رکھنے کیلئے کوئی کام تو کرنا ہے،شاید اسی لیے کھلاڑیوں کونوٹس پرنوٹس بھجوائے جارہے ہیں، اب عمر اکمل اور محمد حفیظ کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں ۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے بورڈکی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات کی جو کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے،پچھلے دنوں دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی ،چیف سلیکٹر محسن خان، سلیکٹرمحمد الیاس ، کے سی سی اے کے سیکریٹری اعجاز فاروقی، ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر کو بھی نوٹس جاری کر چکا ہے۔

Comments