ڈبلن: ڈبلن میں پاکستان ہاکی ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول سہیل عباس نے کیے۔ آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن تھا جب ہاکی میں غیر معروف فرانس نے پاکستان کو چار دوسے اپ سیٹ شکست دیدی۔ لیکن قومی ٹیم نے بقیہ میچوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے چین اور پھر آئرلینڈ کوہراکر فائنل میں جگہ بنائی اور فائنل میں میزبان آئرلینڈ کو مسلسل دوسرے روز بھی ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دیکرٹرافی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول پینلٹی کارنر کے ماہر سہیل عباس نے کیے۔ فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منیجر خواجہ جنید نے کہاکہ آئرلینڈ کے چار ملکی ٹورنامنٹ میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور کھلاڑی ہالینڈ میں دوسرا چار ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے بھی پراعتماد ہیں۔
Comments
Post a Comment