بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں فرانس کی ورجینی رزانو کے ہاتھوں 7-6 (7/4), 2-6, 6-3 شکست کے بعد گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئیں۔ ثانیہ نے بتایا کہ وہ میچ سے قبل ہی تکلیف کا شکار تھیں اس کے باوجود میچ کھیلنے میدان میں اتریں۔پیر کو دیگر میچز میں راجر فیڈرر، اینڈی راڈک، عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی، دافعی چیمپئن سرینا ولیمز، آندرے پیٹکووچ، نادیہ پیٹروا، وکٹوریہ اذارینکا، پیٹرا کیٹووا نے کامیابی حاصل کی۔
Comments
Post a Comment