مناسب وقت پر پاکستان کیلئے ضرور کھیلوں گا، شاہد آفریدی




کراچی : سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ پاکستان ہی سے انکی پہچان ہے مناسب وقت پر ملک کیلئے ضرور کھیلیں گے۔ شاہد آفریدی جمعرات کو فرینڈ لائف ٹی ٹوئنٹی میں ایسیکس کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے۔  شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان ہی انکی پہچان ہے،وہ کہیں سے بھی انکی شناخت پاکستان ہے۔ ابھی ان میں کافی توانائی موجود ہے اور وہ کئی سال بین الاقوامی سطح کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ مناسب وقت اور بہتر انتظامیہ کے تحت ضرور مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے کھیلیں گے۔ شاہد آفریدی نے توقع ظاہر کی کہ بورڈ انہیں سری لنکا لیگ کیلئے بھی این او سی جاری کرد یگا۔

Comments