ومبلڈن: سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کے چھٹے دن دفاعی مینز چیمپیئن اسپین کے رافئیل نڈال اور خواتین کی عالمی نمبر ایک کیرولن ووزنیئیکی چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ لندن کے تاریخی مقام ومبلڈن میں نڈال نے لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے غیر معروف حریف جائلز مولر کو سات چھ، سات چھ اور چھ صفر سے شکست دی۔ نڈال گیارھواں گرینڈ سلیم ٹائیٹل جیتنے کی کوشش کر رھے ھیں۔ خاتین کے مقابلوں میں ووزنیئیکی نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنےوالی جرمیلا گودوسووا کے خلاف چھ تین اور چھ دو کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ دو ھزار چار کی چیمپیئن روس کی ماریا شراپووا نے چیک کھلاڑی کلارا پالووا کے خلاف میچ چھ دو اور چھ تین کے اسکور سے جیتا۔
Comments
Post a Comment