اسلام آباد: قومی ہاکی ٹیم اسلام آباد سے دورہ یورپ کے لئے ڈبلن روانہ ہوگئی۔ مینجر خواجہ جنید نے دورے کو اولمپکس کی تیاری کے لئے اہم قرار دے دیا۔ لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے دورہ یورپ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور ہالینڈ میں دو چار ملکی ٹورنامنٹس میں دنیائے ہاکی کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے خامیوں کا پتہ چلے گا، جن پر قابو پا کر اولمپکس میں اچھے نتائج حاصل کئے جا سکیں گے۔ خواجہ جنید نے بتایا کہ ٹورنامنٹس کے بعد ہالینڈ میں کیمپ کے دوران نیوزی لینڈ کے ساتھ ایک جبکہ بیلجیئم اور ہالینڈ کے خلاف دو دو میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ |
Comments
Post a Comment