پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال بھارت کا دورہ کریگی


 ہانگ کانگ : پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دوٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے بھارت جائیگی لیکن سیریز کی منظوری دونوں حکومتوں کی منظوری سے مشروط ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں منظور شدہ ایف ٹی پی جو دو ھزار بارہ مئی سے دو ھزار بیس تک ہوگا اس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سیریز مختص نہیں کی گئی۔ آئی سی سی کے مطابق دونوں پڑوسی ملک باہمی اتفاق رائے سے سیریز طے کرسکتے ہیں۔ سابق ایف ٹی پی کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال تین ٹیسٹ،پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے بھارت جائیگی یہ سیریز حکومتوں کی منظوری سے مشروط ہے۔ اگلے ایف ٹی پی میں پاکستان سب سے زیادہ بارہ بارہ ٹیسٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔ انگلینڈ،سری لنکا سے نو ، نو،زمبابوے اورجنوبی افریقہ سے آٹھ آٹھ ٹیسٹ رکھے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے اگلے آٹھ سال میں چھ چھ ٹیسٹ ہونگے۔ ایف ٹی میں شامل ایک سو تیرہ ون ڈے اور انتالیس ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ٹورنامنٹ اور سہ فریقی سیریز بھی ہونگی۔

Comments