نذر محمد کرکٹ لیگ، ایس پی ایم سٹیگ فائنل میں داخل

نذر محمد کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل ایس پی ایم سٹیگ اور کرکٹ سینٹر کی ٹیموں کے مابین ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈز پر کھیلا گیا ایس پی ایم سٹیگ نے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی جو کہ چیف کوچ بھی ہیں انکی زیر نگرانی کرکٹ سینٹر کی مضبوط ترین ٹیم جسمیں 5سپر سٹار کھیل رہے تھے انہیں 5وکٹ سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کرکٹ سینٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز بنائے۔ عمر اکمل 49، کامران اکمل 6، اور علی حیدر نے 26 رنز بنائے سٹیگ کی طرف سے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے سہیل تنویر 3/36، حسن محمود 2/38 اور عماد علی نے 2/32 وکٹ حاصل کیں جواب میں سٹیگ نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر سکور پورا کرلیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ عابد علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 60، ایاز تصور 54، ندیم جاوید 51اور ندیم اقبال نے 44 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ محمد طلحہ 2/40 اور شعیب ملک نے 2/33 وکٹ حاصل کیں۔ ایاز تصور کو مہمانِ خصوصی پی سی بی سلیکٹر اظہر خان نے مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ اس موقع پر مبشر نذر ان کے ہمراہ تھے۔ قیصر وحید، مسعود خان ایمپائر، میاں پرویز اختر میچ ریفری جبکہ اظہر حسین سکورر تھے ایس پی ایم کے چیف ایذد حسین سید نے چیف کوچ شاہد انور کی زیر نگرانی کھیلنے والی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کرکٹ سینٹر کی طاقتور ٹیم کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا اہم کارنامہ ہے مجھے امید ہے کہ کھلاڑی آئندہ بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے کھلاڑی اپنے اچھے کھیل سے اپنی ٹیم اور ملک کا نام روشن کریں ہم ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر ایل سی سی کے سیکرٹری جاوید علی نے دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف کی اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ موجودہ دور میں ایذد حسین سید جیسے سرپرستوں کی اشد ضرورت ہے جن کی وجہ سے کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے انہوں نے دو ویٹرن ٹیموں کے ساتھ ساتھ ایک نوجوانوں کی ٹیم اور انڈر 14 ٹیم بنا کر اور کرکٹ اکیڈمی بنا کر ایک بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے یہ بجا طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Comments