ویمن چیمپئنز ٹرافی: دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا کامیاب آغاز


ایمسٹلوین  : ویمن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے انگلینڈ کو ہراکر کامیاب آغاز کیا ہے۔ ایمسٹلوین ہالینڈ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے انگلینڈ کو ایک گول سے شکست دیدی۔ ارجنٹائن کی کپتان اور سات بار کی ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ لوسیانا ایمار نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔ چین کی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف دو گول کے خسارے کے باوجود عمدہ کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابرکرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جرمنی نے نیوزی لینڈ کو ایک گول سے شکست دیدی۔ میزبان نیدر لینڈ نے آسٹریلیا کو تین صفر کے واضح مارجن سے شکست دیکر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Comments