امریکی ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز کو انجری کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی یادگار نہ بن سکی وہ آئیگون ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں ہار گئیں ۔
برطانیہ میں جاری ٹینس ایونٹ میں سرینا ویلیمز کا روس کی ویرا زونا ریوا سے مقابلہ تھا ۔ جو دل چسپ ثابت ہوا ۔ سرینا ویلیمز پہلے سیٹ میں پانچ، سات سے ہار گئیں ۔ لیکن دوسرے سیٹ میں انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے سات، پانچ سے کامیابی حاصل کی ۔ تیسرے سیٹ میں ویرا زونا ریوا نے امریکی ٹینس اسٹار کو بے بس کر دیا، وہ چھے تین سے ہارنے کے بعد کورٹ میں اپنا توازن بھی برقرار نہ رکھ سکیں ۔ سرینا ویلیمز انجری سے فٹ ہو کر اٹھ ماہ کے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہی تھیں۔
Comments
Post a Comment