انتخاب عالم نے ون ڈے میں نئے قوانین کو خوش آئند قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ انتخاب عالم نے اوور میں دو باونسرز اور اننگز میں دو نئی گیندیں استعمال کرنے کے قوانین کو خوش آئند قرار دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹسمین سے رنر کی سہولت واپس لینا سمجھ سے بالا تر ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ میچ میں دو نئی گیندوں کے استعمال سے سپنرز کو مشکلات نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں زیادہ تر قوانین سے بیٹسمینوں کو فائدہ ملا لیکن اب باولرز کے دو باونسرز کرنے اور رنر نہ ملنے سے بلے بازوں کا امتحان ہوگا۔

Comments