قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ میں چارملکی ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرعزم



ڈبلن  : آئرلینڈ میں چار ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔ قومی ہاکی ٹیم نے ہفتے کو ڈبلن میں میزبان آئرلینڈ کو دوایک سے ہراکر چار ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستان ٹیم منگل سے ہالینڈ دوسرے چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے۔جس میں میزبان ہالینڈ کے علاوہ انگلینڈ اور اولمپک چیمپئن جرمنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے کہاکہ ہالینڈ کے ٹورنامنٹ میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شامل ہیں جس میں زیادہ جیت کیلئے ٹیم کو بہت محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آئرلینڈ میں فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہواہے جبکہ کھلاڑی اب یورپ کے موسم اور سردی سے بھی ہم آہنگ ہوگئے ہیں۔

Comments