اینڈی مرے نے ایگن چیمپئن شپ جیت لی، ہوطنوں کے سامنے ہیرو بن گئے

انگلش ٹینس اسٹار اینڈے مرے نے ایگن چیمپئن شپ جیت کر ہموطن مداحوں کے دل موہ لیے۔
لندن کے کوئنز کلب میں ہونیوالے ایگن چیمپئنن شپ کے فائنل میں عالمی نمبر دو اینڈی مرے فرانسیسی حریف جوولفرائیڈ سونگا کیخلاف کورٹ میں اترے۔ اپنی سرزمین پر اپنے ہی ہموطنوں کے سامنے اینڈی مرے بہت پُرجوش نظر آئے۔ وہ بدقسمتی سے پہلا سیٹ تو ہار گئے لیکن بعد میں انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔ اینڈی مرے نے بعد کے دونوں سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور وہاں پر بیٹھے سیکڑوں شائقین کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کا اسکور تین چھے، سات چھے اور چھے چار رہا۔

Comments