پی سی بی گورننگ بورڈ نے خسارے کا بجٹ منظور کر لیا




لاہور  : پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے سال دوہزارگیارہ۔بارہ کے لئے خسارے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم پی سی بی نے بجٹ کے اعداد و شمار بتانے سے انکار کر دیا ہے۔   قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اجلاس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے گورننگ بورڈ کے اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں مجوزہ بجٹ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جس کے باعث ابھی اعدادوشمار واضح نہیں ہیں۔ اجلاس میں پی سی بی کی مستقل ڈسپلنری، مارکیٹنگ اور گرائونڈز کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جبکہ بارہ وکلا پر مشتمل پینل آف لائرز بھی بنایا گیا۔ ملک بھر میں کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے رواں سال پانچ ہزار سے زائد میچز کرانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ جس کے انچارج سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر ہوں گے۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب میں اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک ہر ہوم سیریز میں پی سی بی کو مالی نقصان نہیں اٹھانا پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا چیئرمین کی حیثیت سے کوئی کانٹریکٹ نہیں ہے۔ تین سال کے کانٹریکٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Comments